پہلا واپڈا تربیلا فٹ بال چیمپئن شپ 2018 کا فائنل گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد نے جیت لیا
جمعرات 17 مئی 2018 20:49
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم صوبڑہ سٹی فٹ بال سٹیڈیم میں جاری واپڈا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ بوم بوم فٹ بال کلب صوابی اور گنگال فٹ بال کلب اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا جس میں گنگال فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میچ دو صفر سے جیت لیا ہے اور2018ء کی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسلام آباد کے کھلاڑی مرتضیٰ نے فائنل میں دو گول کئے جن کو فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ اسلام آباد کلب کے ہی کھلاڑی سلمان کو چیمپئن شپ کا بہترین کھلاڑ ی اور بوم بوم کلب صوابی کے حمزہ کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا ہے۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی جنرل منیجر تربیلا ڈیم محمد انصر ورائچ نے ونر و رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ونر ٹیم کے کپتان کو 50 ہزار روپے اور رنر اپ ٹیم کے کپتان کو 25 ہزار روپے کے نقد انعامات بھی دیئے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.