پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی

جمعرات 17 مئی 2018 20:47

ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی نے آمنہ علی دختررستم علی کوایگریکلچرل سائنسز (پلانٹ پتھالوجی) کے مضمون میں ان کے’’چنوں کی کالر راٹ بیماری کا ٹرائی کو ڈرما اور باتھو کے حیاتیاتی اجزاء سے تدارک‘‘کے موضوع پر،محمد ندیم حفیظ ولد محمد حفیظ کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’تغیراتی یونیورسل سٹریس پروٹین جین ۔

۲(یو ایس پی ۔

(جاری ہے)

۲)کی کپاس میں منتقلی اور اس کی بار آور خصوصیات‘‘کے موضوع پر،محمد ظفر سلیم ولد محمد سلیم کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’گاجر کے غیر فنجماتی لحمیاتی سالمے کا آلو میں اظہار اور تغیراتی مطالعہ‘‘کے موضوع پر،کنول نذیر دختر نذیر احمد اعوان کوریاضی کے مضمون میں ان کے’’کائنات میں F(T,TG)کشش ثقل کا ارتقاء‘‘کے موضوع پراورمحمد کامران ملک دختر محمد مسعود ملک کوکمپیوٹر سائنس کے مضمون میں ان کے’’اردو زبان کیلئے خاص الفاظ کی شاخت اور درجہ بندی کا نظام ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :