پنجاب یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ترکی میں کپاس سے متعلق تربیتی پروگرام میں شرکت

جمعرات 17 مئی 2018 20:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر آف ایکسیلینس ان مالیکولر بائیولوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر طیب حسنین کی سربراہی میں سائنسدانوں کے تین رکنی وفد بشمول پروفیسر ڈاکٹر ادریس احمد ناصر اور ڈاکٹر قیوم راو،ْنے ترکی میں اسلامی ممالک کی تنظیم سیسرک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں بطور ماہرین شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا بنیادی مقصد اسلامی ممالک میں کپاس کی پیداوار کی صلاحیت اور دیگر مسائل پر جدید تحقیق ، کمرشلائزیشن اور مختلف معاملات کی نشاندہی کرنا تھا۔ کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک سے 18 وفود نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طیب حسنین، ڈاکٹر ادریس ناصر اور ڈاکٹر قیوم راو،ْ نے مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچر دئیے۔ ڈاکٹر ادریس ناصر نے کیمب میں تیار کردہ زی میز جینیٹک موڈیفیکیشن اور کپاس کی مختلف ورائٹی پر بھی بریفنگ دی۔ کانفرنس کے شرکاء نے پاکستانی سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ کپاس کی مختلف ورائٹیوں کی ٹیکنالوجی حاصل کرنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر طیب حسنین نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں معاہدے کے تحت دوسرے اسلامی ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہے۔