Live Updates

رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے اس کی ہر ساعت خیروبرکت سے مزین ہے،راجہ محمدفاروق حیدر خان

مقدس مہینے میں گرانفروشی قطعا برداشت نہیں کی جائیگی،معاشرہ شرہ اجتماعی طور پر بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور ایک دوسرے کا خیال رکھے،وزیراعظم آزاد جموں کشمیر

جمعرات 17 مئی 2018 20:46

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے اس کی ہر ساعت خیروبرکت سے مزین ہے۔رمضان المبارک میں گرانفروشی قطعا برداشت نہیں کی جائیگی۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سستے بازار قائم کرنے،پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے،وقتا فوقتا مارکیٹوں کے دورے کرنے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے اپنے اپنے ضلعی دفاتر میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت۔

معاشرہ اجتماعی طور پر بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور ایک دوسرے کا خیال رکھے۔وزیر اعظم ہائوس آزادکشمیر کی جانب سے تمام ضلعی مجسٹریٹ صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام کو دیے جانے والے ہدایت نامے میں محکمہ برقیات کو سحر و افطار کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی گئی،سیکرٹری برقیات واپڈا کیساتھ طے پانے والے میکنزم پر پیشرفت کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اہل وطن کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ماہ مبارکہ کے دوران وطن عزیز میں امن و سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کیلیے تمام سیکشنز اپنا اپنا اہم۔کردار ادا کریں گے۔انہوں نے تمام اضلاع کے انتظامی۔افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ سستے بازاروں کا دورہ کریں،اشیاء خوردونوش کی کوالٹی اور ترسیل کا جائزہ لیں جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹوں میں کوئی بھی شخص پرائس لسٹ کی خلاف ورزی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سہولتوں کی۔فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور رمضان میں یہ ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کیونکہ روزہ بنیادی طور پر دوسروں کو آسانیاں پہنچانے کا درس دیتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بعض گراں فروش اس ماہ میں بھی اپنے مذموم ارادوں سے باز نہیں آتے اور مہنگائی کر کے عوام کی قوت خرید کو متاثر کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کے دباو کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

انہوں نے محکمہ۔برقیات کو خصوصی ہدایت دیتے ہوے کہا کہ سحر و افطار میں عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کی موجودگی میں جو لائحہ عمل مرتب کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد کیلیے واپڈا کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر انٹیریکشن کیاجاناچاہیے اور اس کیلیے خصوصی ڈیسک قائم کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خریداروں کی سہولت کیلیے بڑی مارکیٹوں میں پارکنگ کی سہولتیں بہتر بناے،ٹریفک کے تسلسل کیلیے بہتر مینیجمینٹ کی بھی ضرورت ہے جس کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔وزیراعظم نے علماء کرام پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان کی مبارک ساعتوں میں اخوت، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیں جبکہ پاکستان کے استحکام ،پاک فوج اور مقبوضہ کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں۔وزیراعظم نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت کی کہ دفاتر میں حاضری یقینی بنا کر لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلیے زیادہ جذبے سے کام کیا جائے یہی روزے کا سبق اور حقیقی عبادت بھی ہے کہ ہم اپنے فرائض پوری ذمہ داری سے ادا کرتے ہوے ملکی ترقی و بہتری میں اپنا کردارا دا کرتے رہیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات