حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام اور خطباء حضرات کل خطبات جمعہ میں فلسطین میں بیسیوں مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں زخمی کئے جانے کو موضوع بنائیں گے

نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی

جمعرات 17 مئی 2018 20:44

حافظ محمد سعید کی اپیل پر علماء کرام اور خطباء حضرات کل خطبات جمعہ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر میں علماء کرام اور خطباء حضرات کل 18مئی خطبات جمعہ میں فلسطین میں بیسیوں مسلمانوں کو شہید اور سینکڑوں زخمی کئے جانے کو موضوع بنائیں گے اور نماز جمعہ کے بعد فلسطینی شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔اس دوران اسرائیلی ظلم و بربریت اورنہتے فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف مذمتی قراردادیں پاس کی جائیں گے۔

حافظ محمد سعید نے امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارت خانہ منتقل کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف یہودیت کی دوستی اور اسلام و مسلمانوں کے خلاف امریکی عزائم کا مظہر ہے۔اسرائیل یروشلم کو اپنا دارالحکومت قرار دیتا ہے اور امریکہ اس کو تسلیم کرنے جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے اس فیصلہ سے پورا مشرق وسطی جنگ کی لپیٹ میں آنے کا اندیشہ ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اسرائیل نے بیت المقدس سمیت فلسطین پر زبردستی قبضہ کیا جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی رہی۔ مقبوضہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ امریکا کی جانب سے کئے گئے ایسے فیصلے کو عالم اسلام تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ اس سے پوری دنیا کا امن متاثر ہوگا۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کی نسل کشی اور قتل و غارت گری روکنے کیلئے حکومت پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی سے ان کی تحریک آزادی پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔