ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی کے صدر میاں رضوان نے کلب کی ویٹرنز ٹیم کے دورہ ماریشس کو کامیاب قرار د یا

جمعرات 17 مئی 2018 20:44

ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی کے صدر میاں رضوان نے کلب کی ویٹرنز ٹیم کے دورہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی کے صدر میاں رضوان نے کلب کی ویٹرنز ٹیم کے دورہ ماریشس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دورہ میں فٹ بال کے ساتھ ساتھ پاکستان اور ماریشس کے درمیان دوستانہ تعلقات بھی مضبوط ہو ئے ہیں، ماریشس کی ویٹرنز فٹ بال ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ماریشس کا دس روزہ کامیاب دورہ کرنے کے بعد واپسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے میان رضوان نے کہا کہ انہوں نے دس روزہ دورہ میں تین میچ کھیلے جس میں ایک جیتا ، ایک برابررہا اور ایک میچ میں انہیں شکست ہوئی۔

ماڈل ٹاؤن فٹ بال اکیڈمی ویٹرنز کے دورہ ماریشس میں انہیں بہترین میزبانی میسر آئی جبکہ ماریشس کے صدر، وزیر اعظم اور وزیرکھیل کے ساتھ ملاقات میں فٹ بال کے باہمی منصوبوں پر بات چیت ہوئی جس کے نتیجہ میں ماڈل ٹاؤن اکیڈمی اپنی برانچ ماریشس میں بھی کھولے گی۔

(جاری ہے)

میاں رضوان نے دورہ کو ممکن بنانے کے لئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر اور پاکستان میں ماریشس کے ہائی کمشنر کی جانب سے کی جانے والی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

میاں رضوان نے مزید بتایا کہ ماریشس کی ٹیم کی آمد کی صورت میں لاہور، اسلام آباد میں میچ کرائیں گے جبکہ ان کے ساتھ فٹ بال کے فروغ کے ایم او یو بھی سائن کئے جائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں رضوان نے بتایا کہ وہ اکیڈمی کی ٹیم لے کر دبئی اور آسٹریلیا کے بھی دورے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :