Live Updates

ملک کی پہلی میٹرو ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز ایک سنگ میل ہے،کریڈٹ مسلم لیگ(ن) کو جاتا ہے

لاہور،ملتان،راولپنڈی،اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے بعد اورنج لائن میٹرو ٹرین ایک انقلابی اقدام ہے میٹرو ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے کریگی،چند برس میںمسافروں کی تعداد پانچ لاکھ روزانہ تک پہنچ جائیگی اگر نیازی صاحب روڑے نہ اٹکاتے تومیٹروٹرین آج پوری آب و تاب سے چل رہی ہوتی:شہبازشریف سندھ اور کے پی کے میں ٹرانسپورٹ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پاکستان بھر کے عوام کو میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے دیں گی:وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ نے میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کیلئے شروع کیا ، منصوبہ آپکے ترقیاتی اور فلاحی وژن کا عکاس ہی:اراکین اسمبلی

جمعرات 17 مئی 2018 20:41

ملک کی پہلی میٹرو ٹرین کی کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز ایک سنگ میل ہے،کریڈٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک کی پہلی میٹرو ٹرین کی لاہور میں کامیاب آزمائشی سروس کا آغاز ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اوراس شاندار ٹرین سروس کو متعارف کرانے کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے ،کیونکہ ہماری حکومت عام آدمی کو ٹرانسپورٹ کی جدید اور معیاری سہولتیں مہیا کر کے وہ حق لوٹا رہی ہے جو70سال سے قرض چلاآرہا تھااوراسی مقصد کے پیش نظرپنجاب میں عالمی معیار کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

لاہور،ملتان،راولپنڈی،اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کے بعدٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اورنج لائن میٹرو ٹرین ایک انقلابی اقدام ہے اور اورنج لائن میٹرو ٹرین 27 کلومیٹر کا فاصلہ صرف 45 منٹ میں طے کرے گی اور منصوبے سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مستفید ہوں گے ،چند برس کے دوران میٹروٹرین کے مسافروں کی تعداد پانچ لاکھ روزانہ تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف منتخب نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے ،جنہوںنے آج ان سے ملاقات کی۔انہوںنے کہا کہ نیازی صاحب کے تاخیری حربوں سے اورنج لائن میٹروٹرین کا منصوبہ 22 ماہ تاخیر کا شکار ہوا۔اگر نیازی صاحب روڑے نہ اٹکاتے تو منصوبہ آج پوری آب و تاب کیساتھ جاری ہوتااورلاکھوںمسافر آج وقت پر عزت کے ساتھ سفر کررہے ہوتے۔انہوںنے کہا کہ سندھ اور کے پی کے میں ٹرانسپورٹ کی ابتر صورتحال کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیںلیکن نیازی صاحب اور زرداری صاحب کو اپنے صوبوں میں ایسے منصوبے شروع کرنے کی توفیق نہیں ہوئی۔

اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو پاکستان بھر کے عوام کو میٹرو بس اور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ ، شفافیت اور دیانت کو فروغ دیاہے اور عوام کی بے لوث خدمت کے سفر کو آگے بڑھایا ہے اوررکاوٹوں کے باوجود منصوبے رفتار اور معیار سے مکمل کیے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ یو ٹرن خان نے ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کی ترقی کے سفر کو دائو پر لگایا۔

دھرنا گروپ نے 22 کروڑ عوام کے مفادات کو نظرانداز کرکے گھنائونی سازش کی اور لاک ڈاؤن کے ذریعے بھی ملک و قوم پر وار کرنے کی سازش کی گئی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور باشعور عوام کی حمایت سے یہ سازشیں بری طرح ناکام رہیں جبکہ سابق ادوار میں منصوبوں اور اداروں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے گئے۔ہماری حکومت نے شفافیت، معیار اور رفتار کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نیت نیک ،عزم صمیم اورجذبے صادق ہوںتو منزل آسان ہوجاتی ہے ۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے گزشتہ 5 برس انہی صادق جذبوں کی داستان ہیں۔منتخب نمائندوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کی آزمائشی سروس کے کامیاب آغاز پر وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کو مبارکباددی اور کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آپ کے اقدامات بے مثال ہیں۔ آپ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کاعظیم الشان منصوبہ بھی عام آدمی کیلئے شروع کیا ہے اوریہ منصوبہ آپ کے ترقیاتی اور فلاحی وژن کا عکاس ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات