Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت ،ْفاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ

فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے ،ْتحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی ،ْ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ

جمعرات 17 مئی 2018 20:18

عمران خان کی زیر صدارت ،ْفاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے ،ْتحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی۔ جمعرات کو تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت چیئرمین عمران خان نے کی ۔

اجلاس کے دور ان فاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کیلئے آئینی ترمیم کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا گیا ۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فاٹا اصلاحات اور خیبرپختونخوامیں فاٹاکاانضمام تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے، وفاقی حکومت نے اپنے سیاسی حریفوں کو خوش کرنے کے لئے فاٹا کے انضمام کے عمل کو تعطل کا شکار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف نے 2016 میں فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کی تجویز دی ،ْترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف کی تجویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے فاتح کو پختونخوا کا حصہ بنا دیا جاتا تو ملک آج مستحکم ہوتا۔

ترجمان نے کہا کہ آج فاٹا میں بہت بڑے سیکورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ترجمان کے مطابق پختون عوام نے جو نقصان اٹھایا اس کی بڑی ذمہ داری نواز شریف، فضل الرحمن اور محمود اچکزئی جیسے لوگوں پر عائد ہوتی ہے۔ جاری بیان کے مطابق فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے عمل میں ہونے والے تاخیر سے فاٹا کے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے ،ْتحریک انصاف مجوزہ آئینی ترمیم میں اصلاح تجویز کرے گی۔

ترجمان نے کہاکہ تحریک انصاف فاٹا کے پختونخوا میں مکمل انضمام کا مطالبہ کرے گی ،ْترجمان نے کہاکہ فاٹا کے پختونخوا میں انضمام ہی سے قبائلی عوام انتظامی اور معاشی طور پر بااختیار ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کا مطالبہ ہے کہ آئینی ترمیم فوری طور پر منظور کی جائے ،ْ ترجمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کی منظوری سے فاٹا کو پختہ فوری طور پر پختونخوا کا حصہ بنایا جائے۔ترجمان نے کہا کہ فاٹا کے پختونخوا میں انضمام کے عمل کو مزید کیسی تعطل کا شکار بنانے سے گریز کیا جائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات