لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام فارمرز ڈے کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 20:14

لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام فارمرز ڈے کا انعقاد
راولپنڈی17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی اور بروکس انٹرنیشنل کے باہمی تعاون سے سول ویٹرنری ہسپتال ڈھوک گجراںمیں گھوڑوں ، گدھوں اور خچروں کی بیماریوں ،دیکھ بھال اور خصوصی نگہداشت کے حوالے سے فارمرز ڈے کا انعقاد کیا گیا۔جس کی نگرانی انچارج سول ویٹرنری ہسپتال ڈھوک گجراںڈاکٹر نسیم فواد نے کی۔

میڈیا سیل ٹیم انچار ج محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر مادحہ طارق ،انچارج موبائل ٹریننگ سکول ڈاکٹرسید جاوید منیر شاہ ،بروکس کے ڈ اکٹر شاہد کے علاوہ موبائل ویٹرنری سٹاف، طلبا اور فارمرز کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔ڈاکٹر نسیم فواد نے فارمرز کو گھوڑوں ، گدھوں اور خچروں میں پائی جانے والی بیماریوں کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس طرح مناسب دیکھ بھال کر کے اور متوازن خوراک کے استعمال سے ان جانوروں کوصحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ہمہ وقت جانوروں کا فری علاج کرنے اور حفاظتی ٹیکے لگانے میں سرگرم عمل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جا نوروں کو کسی بھی قسم کی بیما ری کی صو رت میں اپنی تحصیل میں مو جو د و یٹر نر ی آفیسر سے ہمہ وقت را ہنما ئی و مدد حا صل کر سکتے ہیں اورفری علاج، ادویات اور مشورے حاصل کرسکتے ہیں۔بروکس کی جانب سے ڈاکٹر شاہد نے گھوڑوں اور خچروں کی صحت اور بیماریوں کے متعلق بریفنگ دی اور وہاں موجود جانوروں کو معائنہ بھی کیا۔محکمہ لائیو سٹاک راولپنڈی کی جانب سے میڈیا سیل ٹیم نے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری میں فارمرز حضرات کو تربیتی لیکچر زاور پریکٹیکل ٹریننگ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :