قیاس آرائیوں کا خاتمہ، نہ سابق چیف جسٹس، نہ ہی ملیحہ لودھی، نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مئی 2018 19:45

قیاس آرائیوں کا خاتمہ، نہ سابق چیف جسٹس، نہ ہی ملیحہ لودھی، نگران وزیراعظم ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018 ء) قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا ہے اور نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز سے نگران وزیراعظم کے نام کے حوالے سے میڈیا پر مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔ میڈیا ذرائع کا دعوی تھا کہ سابق چیف جسٹس یا اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی اس عہدے کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔

تاہم اب
قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوا ہے اور نگران وزیراعظم کا نام سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد کے نام پر اتفاق طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے جلد حتمی اور باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔ اشتیاق احمد کے نام پر اتفاق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی ملاقات میں طے پایا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت اوت اسمبلیوں کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی۔ 31 مئی کے بعد ملک کے انتظامی معاملات نگران حکومت سنبھال لے گی۔ آئندہ انتخابات بھی نگران حکومت کی نگرانی میں ہی کروائے جائیں گے۔ نگران حکومت کی مدت 3 سے 4 تک ہوگی۔