بلاول بھٹو کا این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابات لڑنے کا اعلان

لاڑکانہ کی عوام میری آواز ہے ، عوامی طاقت سے انتخابات جیتوں گا،بلاول بھٹو

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 19:38

بلاول بھٹو کا این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابات لڑنے کا اعلان
لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء ) :بلاول بھٹو نے این اے 200 لاڑکانہ سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کی عوام میری آواز ہے ، عوامی طاقت سے انتخابات جیتوں گا۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔

شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی مختلف حلقوں سے انتخابات لڑنے کے اعلان کئیے جا رہے ہیں ۔تازہر ترین خبر کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی لاڑکانہ کے این اے 200 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں این اے 200 سے الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا بھی۔

انکا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کی عوام میری آواز ہے ، عوامی طاقت سے انتخابات جیتوں گا۔اس موقع پر انہوں نے لاڑکانہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لاڑکانہ میں ہونے والے ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی ہوئی ہے اور جو کام مکمل نہیں ہو پائے ہیں انکو الیکشن جیت کر میں خود اپنی نگرانی میں مکمل کرواں گا۔اس موقع پر ساتھی رہنماوں کی جانب سے بلاول بھٹو کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔