Live Updates

کسی کوسزانہیں دلانی،غلطیاں یاد دلا کرمعاف کرنا ہے

یہ بھی حساب ہوگا،آپ پاکستان آئے،کیا لیکرآئے،طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں۔شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کا لاہورمیں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 مئی 2018 19:30

کسی کوسزانہیں دلانی،غلطیاں یاد دلا کرمعاف کرنا ہے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مئی 2018ء) : شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری نے کہا ہے کہ طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں،ہم نے لوگوں کوسزا نہیں دلوانی بلکہ ان کی غلطیاں یاد دلا کرانہیں معاف کرنا ہے۔ انہوں نے آج لاہور میں افطار ڈنر پرکارکنا ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دان سیاست کی بات نہ کرے تو کیا کرے؟ اس وقت بہت سے لوگ تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ملک اور دھرتی کی اہمیت ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کے نشے میں یہ دھرتی کا ساتھ دینے کو بھی تیار نہیں۔ ہم نے لوگوں کوسزا نہیں دلوانی بلکہ ان کی غلطیاں یاد دلا کرانہیں معاف کرنا ہے۔ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے خبردار کیا کہ پہلے آپ اپنی دکان کا بتائیں کہ آپ کی دکان کیسے بن گئی؟ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان آئے اور آپ کے بزرگ آئے توآپ جب پاکستان آئے تھے تو کیا لیکر آئے تھے اور آج آپ کے پاس کیا ہے ؟ یہ ساری چیزیں حساب میں آئیں گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے پیپلزپارٹی کی قیادت نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر لاہور میں بلاول ہاؤس کو اپنا مرکز بنا لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زردرای کے نزدیک الیکشن جیتنے کیلئے پنجاب کو فتح کرنا بڑا ضروری ہے ۔ جبکہ پنجاب کو فتح کرنے کیلئے تخت لاہور سے سیٹیں نکالنی ہوں گی۔ اسی کے پیش نظر پیپلزپارٹی کی قیادت نے پنجاب کو ڈی کرنے کیلئے بلاول ہاؤس لاہور کو مرکز بنا لیا۔

پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کی بجائے جنوبی پنجاب پر توجہ دیے ہوئے ہیں۔ حکومت بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب جیتنا بہت اہم ہے۔ دوسری جانب سیاسی ماہرین کے مطابق پنجاب اور لاہور میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔ جبکہ پیپلزپارٹی کو ان کی خواہش کے مطابق نشستیں نہیں مل سکیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات