ماہ صیام میں روزہ داروں کو ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی ،کمشنر نصیرآباد ڈویژن

جمعرات 17 مئی 2018 19:10

جعفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد سعید جمالی نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں روزہ داروں کو ہرقسم کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں معمول پر لے آنے کے لیئے تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ منافع خوروں کے اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف سختی سے کاروائی کریں اور سستے بازارلگاکر روزہ داروں کو ریلیف پہنچائیں۔

ان خیالات کا اظہار کمشنرآفس نصیرآبادڈاکٹر سعید احمد جمالی نے جعفرآباد کے صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ماہ صیام ہمیں آپس میں بھائی چارے اور انسانیت کا سبق دیتا ہے اس ماہ میں ہر انسان کو چاہئے کہ وہ ثواب کمانے کا کوئی موقع ضائع نہ ہونے دیں نفلی عبادات قرآن مجید پڑھنا روزے رکھنا اور تراویح پڑھنا ثواب کاباعث ہیں انکا کہنا تھا کہ نصیرآباد ریجن میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کے لیئے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنران کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان شریف میں مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے بہتر اقدامات کی جائیں اور چھوٹے بڑے اضلاع اور تحصیلوں میں سستے بازار لگائے جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں امن او امان ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پٹ فیڈر میں پانی کی فراہمی فراہم ہوگئی ہے جس سے ٹیل کے ذمینداروں تک زرعی پانی بلاتعطل پہنچ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد ڈویژن گرم ترین خطہ تصور کیا جاتا ہے لیکن اب ان پر قابو پایا گیا ہے ماہ جون میں اوچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی ممکن بنادی جائے گی جس پر ببڑی حد تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ تین بڑے گریڈ اسٹیشن روجھان ڈیرہ مراد جمالی جھل مگسی میں گریڈ اسٹیشنوں میں بہتری لائی جارہی ہے پروجیکٹ ڈاریکٹر کو بلایا گیا ہے ڈیرہ مراد جمالی 20مئی کو فنکشنل ہوجائے گا 5جون روجھان جمالی اور اوستہ محمد اور جھل مگسی عید سے قبل فنکشنل ہوجائے گئیں جس میں بڑے جنریٹر لگائے جائیں گے اور بڑی حد تک شاٹ فعال پر قابو پاکر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے نجات ملے گی اور ہمارا گرین بیلٹ دوبارہ سے اپنے پاوں پر اٹھ کھڑا ہوگا اور کسان خوشھال ہوجائیں گے ۔