نوجوان طالبعلم محمد ارسلان شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے

جمعرات 17 مئی 2018 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) نوجوان طالبعلم محمد ارسلان شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم اورسیر ایریگیشن شیر محمدکے بیٹے ،حاجی توکل ،بابونیک محمد، شاہ محمد، ماسٹر فیض محمداور علی محمد کے بھتیجے اور محمد ریحان کے بھائی تھے مرحوم کو پشین کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا فاتحہ خوانی کلی کمال آباد کے مسجد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مرحوم کی وفات پر سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین سردار بہادر خان ترین ،ملک سعداللہ جان ترین، حاجی عبدالغنی کاکڑ ،پشتونخوا میپ کے رہنما واجد وطن پال، نجیب ترین اور محب ترین نے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :