رات کلی الماس میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اے ٹی ایف کے اہلکار سید ثناء اللہ شاہ خالق حقیقی سے جاملے

جمعرات 17 مئی 2018 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد کے تحت گزشتہ رات کلی الماس میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اے ٹی ایف کے اہلکار سید ثناء اللہ شاہ جمعرات کی صبح خالق حقیقی سے جاملے ۔

(جاری ہے)

شہید سید ثناء اللہ شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال احمد کاکڑ، ڈپٹی میئر میٹر وپولیٹن محمد یونس بلوچ ، پولیس اورایف سی کے آفیسران کے علاوہ سول نوجوانوں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاںنہیں جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ سید ثناء اللہ شاہ نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جام شہادت نو ش کیا جوکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ان ہی شہادتوں کی بدولت معصوم اور بے گناہ شہریوں کوتحفظ ہوا۔بعد ازاں انہوںنے شہد اء کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔