پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،محمد بلال خان کاکڑ
تازہ ترین : 1

پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ،محمد بلال خان کاکڑ

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) وزیرا علیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے گزشتہ رات کلی الماس میں رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے خلا ف کارروائی پر فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کرنل سہیل نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہمارے لئے ملک و ملت ہی سب سے زیادہ اہم ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہم ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں صوبائی حکومت اور فوج مل کر دہشت گردی کے خلاف سینہ پسر ہے ۔

دشمن کے مذموم عزائم پاک فوج کے جوانوں کے ہوتے ہوئے ہمارا بال بھی بیکا نہیں کرسکتے ۔ ہم شہیدوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بھی حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے ساتھ دیں تاکہ امن وامان کی فضا قائم ہوسکے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 19:10:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎