مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں

ن لیگ کےمشاورتی اجلاس کے بعدسعدرفیق اورآصف کرمانی میں تلخ کلامی،کھانےکی میزپرنوازشریف کی موجودگی میں اونچی آوازمیں تلخ کلامی ہوئی، ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 19:01

مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کےمشاورتی اجلاس کے بعدسعدرفیق اورآصف کرمانی میں تلخ کلامی،کھانےکی میزپرنوازشریف کی موجودگی میں اونچی آوازمیں تلخ کلامی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ملسم لیگ ن اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب مرکزی قیادت مختلف تنازعات میں الجھی ہوئی ہے تو دوسری جانب اندرونی خلفشار بھی مسلم لیگ ن کو دن بدن کمزور کرتا جا رہا ہے۔

رہی سہی کسر پارٹی سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والوں نے نکال دی ہے ۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ن لیگ کےمشاورتی اجلاس کے بعدسعدرفیق اورآصف کرمانی میں تلخ کلامی ہو ئی ہے۔کھانےکی میزپرنوازشریف کی موجودگی میں اونچی آوازمیں تلخ کلامی ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بات چودھری شیرعلی اورآصف کرمانی کے درمیان واش روم سےشروع ہوئی۔آصف کرمانی نے کہا ووٹ کو عزت دو نواز شریف کا بیانیہ درست ہے۔

:سعد رفیق نے آصف کرمانی کو کہا جو بات کرنی ہے میرے ساتھ کرو۔اس پر آ صف کرمانی کا کہنا تھا کہ جوتحفظات رکھتےہیں،وہ اپناراستہ اختیارکرسکتے ہیں۔نوازشریف کے بیانیہ کےساتھ قوم ہے۔آصف کرمانی نے کہا لوگ بھی نوازشریف کے بیانیہ سے اتفاق کرتے ہیں۔جس پر لڑائی بڑھ گئی۔سعد رفیق نے کہا آصف کرمانی جو بات تم نے کہی ہے وہ غلط ہے۔جس پر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں۔:تمھیں نہیں نواز شریف کو جواب دہ ہوں۔اس پر سعد رفیق نےکہا کہ وہ نواز شریف کے اسٹاف سے بات نہیں کرتے۔جس پر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ ہم پیدائشی مسلم لیگی ہیں۔:تمھیں نہیں نواز شریف کو جواب دہ ہوں۔اس پر سعد رفیق نےکہا کہ وہ نواز شریف کے اسٹاف سے بات نہیں کرتے۔
مسلم لیگ ن کی اندرونی لڑائیاں کھل کر سامنے آنے لگیں