وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، سید شرافت حسین بخاری

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کی سہولیات فراہم کی جائیں تو کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، گذشتہ روز ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں فٹ بال کے سٹیڈیم کی اشد ضرورت ہے اور ایسوسی ایشن کے پاس ابھی تک کوئی اپنا سٹیڈیم موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کرکٹ کی طرح سی ڈی اے فٹ بال کے سٹیڈیم کے لئے جگہ فراہم کرے تو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم تعمیر کروائے سکتی ہے، سید شرافت بخاری نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سارا سال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ساتھ چالیس سے زائد فٹ بال کلب منسلک ہیں اور اکثر کے پاس کھیلنے کے لئے گرائونڈ نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت سی ڈی اے نے 8 سے دس فٹ بال گرائونڈ کا قبضہ دیا ہوا ہے جس میں دس سے پندرہ ٹیمیں مختلف اوقات میں پریکٹس کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں لئے لئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے اور اس سلسلہ میں سی ڈی اے کو ہر سیکٹر ایک گرائونڈ بنانا چاہیئے تاکہ نوجوان نسل ان کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے مختلف معاشرتی برائیوں سے سے بچ سکیں، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد سپر لیگ روواں سال جولائی میں کھیلی جائے گی جس میں اسلام آباد کی ٹاپ کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں اکبر کلب، روور کلب، مہران کلب، ہما کلب، ایورگرین کلب، سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب اور راوی کلب شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نیکہا کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن ایک واحد ایسوسی ایشن ہے کہ جس کے پاس اپنا فنڈ کوئی نہیں ہے اور نہ ہی کسی ادارے سے کوئی گرانٹ ملتی ہے حالانکہ صوبوں میں ضلعی سطح پر ایسوسی ایشنز کو حکومت کی جانب سے سالانہ گرانٹ کے علاوہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے گرانٹ ملتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے لئے بجٹ رکھا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے معاشی مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں شرافت بخاری نے بتایاکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لئے انفراسٹرکچر کی بہت ضرورت ہے اور تعلیمی ادارے بھی ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،جو کہ ناہونے کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ کہ حکومت کو کھیلوں کی ترقی کے لئے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنانا ہوگا