Live Updates

حیدرآباد، ضلعی انتظامیہ کے بار بار اعلان کے باوجود منہگائی پر قابو نہیں پایا جاسکا،اشیاء خوردنوش کی قمیتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک ، مہنگائی کا جن بند نہیں ہوا ،دودھ و دہی ، سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو ضابطہ پر نہیں لایا جاسکا ،رمضان المبارک کا چاند نظر آتے ہی عوام کا رش دودھ و دہی کی دکانوں پر دیکھنے میں آیا تاہم ضلعی انتظامیہ کے بار بار اعلان کے باوجود دودھ و دہی ، پھل و سبزی کے دکانداروں نے قیمتوں کو آویزاں نہیں کیا ضلعی انتظامیہ نے دودھ کی قیمت فی لیٹر 90روپے مقرر کی ہے لیکن یہ وہی94روپے فروخت ہو رہا ہے دہی کی قیمت فی کلو 120روپے مقرر کی ہے لیکن یہ 140روپے فروخت ہو رہی ہے دودھ مہنگا ہو نے سے ان والدین کو شدید تکلیف کا سامنا ہے جن کے بچے زیادہ ہیں اور وہ بازار کا دودھ بچوں کو پلاتے ہیں اسی طرح پھلوں و سبزیوں کے نرخ بڑھے ہو ئے ہیں حیدرآباد میں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر انیس دستی نے کچھ دکانوں پر چھاپے مارے تھے جہاں مضر صحت اشیاء اور وہ بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہی تھی تاہم پرائس کنٹرول کمیٹی حرکت میں نہیں آئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے بھی شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے کوئی بھرپور آپریشن شروع کیا ہے حتیٰ کہ رمضان المبارک میں بچت بازار لگانے کی بھی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے فروٹ مارکیٹ ٹاور پر خریداروں نے مہنگائی پر شدید احتجاج کیا ہے سول سوسائٹی کی جانب سے دھرنا بھی دیا گیا -
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات