ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد اور ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد سستے رمضان بازار کا دورہ ،اشیاء خورد نوش کے میعار اور قیمتوں کا جائزہ لیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد اور ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے جمعرات کے روز سستے رمضان بازار کا دورہ کیا۔ رمضان بازار میں موجود تمام اشیاء خورد نوش کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی، محکمہ مال اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں موجود خریداروں سے نرخ اور کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔

(جاری ہے)

گاہکوں نے بتایا کہ یہاں پر سبزی ، فروٹ، گوشت اور مشروبات کی قیمتیں مناسب ہونے کیساتھ ساتھ بازار کے مقابلے میں کم ہیں۔ ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے سیکورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ رمضان بازار میں آنے والے ہر شخص پر کڑی نظر رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اے سی چکوال محمد افضل تارڑ کو ہدایت کی کہ رمضان بازار میں کسی چیز کی بھی کوئی کمی نہ ہو اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :