بیگم نور زمان ٹرسٹ کا ماہانہ اجلاس،پچاس سے زائد بیوائوں کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے رمضان پیکج دیا گیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) بیگم نور زمان ٹرسٹ کا ماہانہ اجلاس راجہ صابر حسین کی صدارت میں قصبہ دھروگی میں منعقد ہوا جس میں پچاس سے زائد بیوائوں کو پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے رمضان پیکج دیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹرسٹ کے ممبران نے ڈسپنسری کابھی دورہ کیا اور وہاں پر ایمبولینس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور مجموعی طور پر ڈسپنسری اور ایمبولینس کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا۔