Live Updates

سینئیر پارٹی رہنماوں کی جانب سے چوہدری نثار پر نواز شریف کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لیے دباو بڑھ گیا

پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے کر متبادل بیانیہ دینے پر زور دیا جا رہا ہے،چوہدری نثار کی جانب سے جلد فیصلہ کیا جانے کا امکان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 مئی 2018 18:41

سینئیر پارٹی رہنماوں کی جانب سے چوہدری نثار پر نواز شریف کے خلاف علم ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 17مئی 2018ء) :سینئیر پارٹی رہنماوں کی جانب سے چوہدری نثار پر نواز شریف کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لیے دباو بڑھ گیا۔ پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے کر متبادل بیانیہ دینے پر زور دیا جا رہا ہے،چوہدری نثار کی جانب سے جلد فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں ایک ستون کی حیثیت حاصل ہے۔

انکی مسلم لیگ ن کے ساتھ 35سالہ رفاقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں جس طرح پارٹی کے ساتھ وفاداری قائم رکھی اسکی پاکستانی سیاست میں مثال کم ہی ملتی ہے۔انہوں نے پارٹی کے سیاسی نشیب و فراز میں پارٹی اور پارٹی قیات کا مکمل ساتھ دیا لیکن ہر حال میں ساتھ چلنے والے چوہدری نثار اب مسلم لیگ ن سے ناراض ناراض نظر آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پانامہ کیسسز اور اس کے بعد کی صورتحال میں پارٹی قیادت کی جانب سے جو اقدامات اٹھائے گئے ،سابق وزیر داخلہ کسی صورت بھی ان سے متفق ہونے پر راضی نہیں۔اس لیے بارہا ایسا موڑ بھی آیا کہ جس پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی پنڈتوں کا کہنا تھا کہ شائد سابق وزیر داخلہ پارٹی کو خیرباد کہہ دیں ۔کچھ روز قبل چوہدری نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کی خبریں بھی گردش میں تھیں اور عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھی چوہدری نثار سے رابطوں کی تصدیق کی تھی ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سینئیر پارٹی رہنماوں کی جانب سے چوہدری نثار پر نواز شریف کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کے لیے دباو بڑھ گیا۔ پارٹی کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے کر متبادل بیانیہ دینے پر زور دیا جا رہا ہے،چوہدری نثار کی جانب سے جلد فیصلہ کیا جانے کا امکان ہے۔چوہدری نثار پر دباو بڑھانے والے گروپ کا کہنا ہے کہ ہر کسی کی زندگی میں فیصلہ کن وقت آتا ہے اور چوہدری نثار کی زندگی میں وہ لمحہ آ چکا ہے ۔

چوہدری نثار ایک لمبے عرصے سے میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں لہذا انکو چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر ان سب واقعات کی تشریح کریں جنکو بنیاد بنا کر نواز شریف اداروں کی توہین کر رہے ہیں۔اس گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر چوہدری نثار نے کوئی واضح فیصلہ نہ کیا تو یہ سمجھا جائے گا کہ چوہدری نثار اندر سے نواز شریف کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ۔دوسری جانب چوہدری نثار کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب چوہدری نثار جلد سخت اور تاریخی فیصلہ کر لیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات