اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے منجمد کیے گئے بنک اکائونٹس بحال کرنے کی ہدایت

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

اسلام آباد ہائیکورٹ کی ایف آئی اے کو سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )کو ہدایت دی کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کے حج کرپشن سکینڈل میں منجمد کیے گئے بنک اکائونٹس بحال کر دیئے جائیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس مینگل حسن اورنگزیب نے سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی اپیل پر جمعرات کو باقاعدہ سماعت کی ۔درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کارروائی کے دوران عدالت نے حج کرپشن کیس سے حامد سعید کاظمی کو بری کر دیا ہے لیکن ان کے بنک اکائونٹس ابھی تک منجمد ہیں ۔ دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے ایف آئی اے کو ہدایت دی کہ وہ حامد سعید کاظمی کے بنک اکائونٹ بحال کر دیئے جائیں ۔