اسلام آباد چیمبر کے وفد کا مراکش اور قطر کا دورہ
تازہ ترین : 1

اسلام آباد چیمبر کے وفد کا مراکش اور قطر کا دورہ

اسلام آباد چیمبر کے وفد کا مراکش اور قطر کا دورہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک کی قیادت میں مراکش اور قطر کا کامیاب دورہ کیا اور ان ممالک کے ساتھ پاکستان کی تجارت و برآمدات کو مزید بڑھانے کرنے کے نئے امکانات کا جائزہ لیا۔ وفد میں ملک نجیب، عمران منہاس اور سردار زاہد شامل تھے۔ وفد نے قطر کے دورہ کے دوران دوہا میں پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کیا اور کونسلر و ڈپٹی ہیڈ آف مشن مراد بصیر کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا کہ قطر اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کھانے پینے کی چیزوں سمیت بہت سی مصنوعات باہر سے درآمد کرتا ہے اور ان کے وفد کا دورہ کرنے کا مقصد قطر کے ساتھ پاکستان کی برآمدات کو مزید بہتر کرنے کیلئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمدہ دوستانہ تعلقات کے باوجود پاکستان اور قطر کی باہمی تجارت ابھی تک 200 ملین ڈالر تک بھی نہیں پہنچ سکی لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ دونوں جانب سے تجارت کو بہتر کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں پاکستان کا سفارتخانہ اس سلسلہ میں تعاون کرے اور معلومات حاصل کر کے چیمبر کو بتائے کہ قطر کی مارکیٹ میں کونسی پاکستانی مصنوعات کیلئے بہتر صلاحیت موجود ہے تا کہ پاکستان کا نجی شعبہ قطر میں موجود ممکنہ کاروباری مواقعوں سے استفادہ کرنے کیلئے کوششیں تیز کر سکے۔

انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور قطر کے مابین باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے ضروری ہے کہ دونوں ممالک تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کریں تا کہ تاجر برادری براہ راست ملاقاتیں کر کے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کر سکے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے دوہا میں پاکستان کے کونسلر اور ڈپٹی ہیڈ آف مشن مراد بصیر نے کہا کہ پاکستان متعدد شعبوں میں قطر کے ساتھ برآمدات کو فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز قطر کے ساتھ ٹیکسٹائل مصنوعات، کھیلوں کا سامان، کنسٹریکشن میٹریل، ادویات، میڈیکل اور سرجیکل آلات کیلئے پیکنگ کا سامان، تازہ پھل و سبزیاں، پرسنل کئیر پراڈیکٹس، کنزیومر الیکٹرانکس، لائٹ انجینئرنگ گڈز اور دفاعی سامان سمیت متعدد مصنوعات برآمد کر سکتے ہیں کیونکہ ان مصنوعات کی قطر کی مارکیٹ میں بہتر مانگ پائی جاتی ہے لہذا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ قطر میں پاکستان کا سفارتخانہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کو قریب لانے کی کوششوں میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا تا کہ تاجر برادری دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرسکے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 18:37:07

اس خبر پر آپ کی رائے‎