Live Updates

نواز شریف سیاست سے ریٹائرمنٹ دیں آدھے دن عمرہ میں گزاریں اور آدھے جیل میں، لیاقت علی جتوئی

سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے سمجھ نہیں آرہی دھرنے کس کے خلاف دیے جارہے ہیں ،پریس کانفرنس

جمعرات 17 مئی 2018 18:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ و مرکزی رہنماء پی ٹی آئی لیاقت علی جتوئی نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا بیان مودی سے یاری اور ملک سے غداری کے مترادف ہے نواز شریف انڈیا کی زبان بول رہے ہیں ہم شدید الفاظ میں ان کے مذمت کرتے ہیں نواز شریف اسی ملک کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم رہے لیکن انہوں نے اپنے ملک سے زیادہ اقتدار کے خاطر اس قسم کا بیان دیا انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن کا بازار عروج پر ہے پیپلزپارٹی کے وزراء کرپشن کرکے فرار ہورہے ہیں کرپشن میں آصف زرداری ، ڈاکٹر عاصم ، شرجیل انعام میمن ، امداد پتافی اور ابھی فیاض بٹ نے سولر سسٹم کی آڑ میں نو ارب روپے کی کرپشن کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ چیئرمین ٹائون کمیٹی سوبھودیرو فقیر علی ڈنو مگسی ، بی ایل او ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کے صدر لطف علی سیال نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب سیاست سے رٹائرمنٹ لینی چاہیے آدھے دن جیل میں گذاریں اور آدھے دن عمرے پر گذاریں حکومت کے لوڈشیٹنگ کے دعوے صرف دعووں تک ہیں ہیں کراچی اور اندرون سندھ میں لوگوں کو پینے کا پانی نہیں ملتا زمینوں کے لیے پانی نہیں ہے اور اٹھارہ گھنٹے لوڈشیٹنگ کی جارہی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ کی زراعت کو تباہ کردیا ہے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث افراد سرعام گھوم رہے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے آصف زرداری سو سے زائد لوگوں کے قتل میں ملوث ہے اس لیے سب سے پہلے احتساب آصف زرداری سے شروع کیا جائے کل پیپلزپارٹی نے میرے حلقے میں جلسہ کیا اورمراد علی شاہ ، نثار کھوڑو خالی کرسیوں سے پرجوش خطاب کرتے رہے نثار کھوڑو کو بتادینا چاہتا ہوں کہ ان کا اتنا قد نہیں کہ میں ان کو جواب دوں مگر نثار کھوڑو اپنی حد میں رہیں یہ زراداری لیگ کی پیپلزپارٹی کی بدنصیبی ہے کہ جس بندے نے بھٹو کی پھانسی پر مٹھائی بانٹی اور دیگیں بانٹی وہ صوبائی صدر بنا ہوا ہے دادو کی عوام ہمیشہ میرے ساتھ رہی ہے اور رہے گی زرادری لیگ بینظیر کی قاتل ہے پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کو نہ صرف مایوس کیا پر انہیں لوٹ کر اپنے جائیدادیں بھری ہیں اقتدار میں آکر محترمہ بینظیر بھٹو کا کیس چلائیں گے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے سندھ کے لوگ الیکشن کی تیاری کریں اس الیکشن مین زرداری کے سارے بت گرائیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات