چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام سے ملاقات ، آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے پولنگ سٹیشنوں کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے جمعرات کو وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام سے ملاقات کی اور آئندہ عام انتخابات کے حوالہ سے پولنگ سٹیشنوں کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

چیف کمشنر نے ہدایت کی کہ پینے کے پانی، مناسب روشنی کے انتظامات، بیت الخلائوں، صفائی اور معذور افراد کیلئے ریمپس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام نے چیف کمشنر کو آگاہ کیا کہ 15 یوم کے اندر 423 سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا اور جو سہولیات موجود نہیں انہیں پورا کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن اور کیڈ کو آگاہ کریں گے۔ ان اداروں کو پولنگ سٹیشن ڈیکلیئر کیا جائے گا۔