ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے خرید لیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

ایل جی الیکٹرانکس نے عالمی سطح کا آٹوموٹو لائٹنگ ادارہ زیڈ کے ڈبلیو ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صف اول کی خودکار لائٹنگ اور ہیڈ لائٹنگ سسٹمز فراہم کرنے والے زیڈ کے ڈبلیو گروپ (ZKW Group) خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایل جی کی جانب سے کسی ادارے کو خریدنے کے سلسلے میں سب سے بڑی خریداری ہے اور اسکی مالیت 1.1 ارب یورو ہے۔ اس معاہدے کے تحت ایل جی الیکٹرانکس ZKWگروپ کے 70 فیصد شیئر حاصل کرے گا جبکہ باقی 30 فیصد شیئر ایل جی کارپوریشن حاصل کرے گا۔

اس اہم انضمام سے خود کار گاڑیوں کے پرزہ جات میں عالمی سطح پر لائٹنگ کے شعبے میں نئی جدتیں سامنے آئیں گی۔ اس کا ہیڈ کوارٹر آسٹریا کے زیریں قصبے ویسل برگ میں واقع ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو گروپ آٹو موٹو لائٹنگ سسٹمز میں قائدانہ کردار کا حامل ایک جدت انگیز ادارہ ہے جو یورپ، چین، میکسیکو اور امریکہ کی مارکیٹوں میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

زیڈ کے ڈبلیو کی مصنوعات میں یورپ کے اعلیٰ سطح کے آٹو موٹو برانڈز جیسے آڈی، بی ایم ڈبلیو، پورشے اور ڈائیمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

زیڈ کے ڈبلیو کے تعاون سے ایل جی کی بڑھتی ہوئی ویہکل کمپونینٹس آپریشن میں اعلیٰ معیار کے آٹوموٹو لائٹنگ کا شعبہ فروغ پائے گا جس کی بدولت روایتی آٹو لائٹنگ کے مقابلے میں یہ زیادہ تیزی سے اپنی جگہ بناسکتی ہے۔ زیڈ کے ڈبلیو کا لائٹنگ بزنس میں اعلیٰ معیار کے ویہکل پرزہ جات اور متعلقہ سامان پر توجہ دی جاتی ہے۔ روایتی ہیلوگن لائٹ سے لیکر ایل ای ڈی اور لیزرز تک زیڈ کے ڈبلیو اپنے آپ کو دنیا میں ان چند گنی چنی کمپنیوں میں شمار کرتی ہے جو میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس تیار کرتی ہے۔

اپنی پوری تاریخ میں زیڈ کے ڈبلیو گروپ نے لیزر ہیڈ لائٹس میں کافی پہلے سے سرمایہ کاری کی تھی۔ اب ایل جی اور زیڈ کے ڈبلیو ہائی ریزولوشن انفارمیشن ڈسپلے اور سڑکوں سے جمع شدہ انتباہ کو سینسر کی مدد سے جمع کرے گی۔ اس میں خودکار ڈرائیونگ کیمرے اور آٹوموٹو کمیونکیشنز بھی شامل ہیں۔ ایل جی الیکٹرانکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جو سیونگ جن نے کہا، "اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کے آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس پھیلنے کا نیا موقع ہے اور مستقبل میں بھی اسکی ترقی کے بھرپور امکانات ہیں۔

زیڈ کے ڈبلیو کی پروڈکٹ میں بہتری لانے کی استعدادکار کے ساتھ ایل جی کی گلوبل پروڈکشن کا تجربہ اور بین الاقوامی بزنس نیٹ ورک سے دونوں کمپنیوں کو مستقبل کی آٹو مارکیٹ میں بہت زیادہ مواقع ملیں گے جن میں انٹیلی جنٹ لائٹنگ سلوشنز شامل ہیں۔" ایل جی کی ویہکل کمپونینٹس کمپنی آٹوموٹو پرزہ جات کا بزنس دیکھتی ہے۔ سال 2017 میں 26 فیصد اضافے سے اسکی سیلز گروتھ 3.15 ارب ڈالر ہوگئی۔ عالمی آٹوموٹو لائٹنگ مارکیٹ 2020 تک 24.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 29 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جس میں مجموعی طور پر ہیڈ لائٹس کا حصہ 70 فیصد ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے ایل جی کو آٹوموٹو لائٹنگ کے کاروبار میں لائٹس سے متعلق مصنوعات جیسے ہیڈ لائٹس کی رینج میں وسعت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔