ڈاکٹر نویدہ اختر کٹپر ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایاسے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئیں

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

حیدرآباد17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) جامعہ سندھ کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نویدہ اختر کٹپر ملائیشیا کی یونیورسٹی آف ملایاسے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے ملائیشیا کی بہترین یونیورسٹی سے وقت پر پی ایچ ڈی مکمل کرکے وطن واپس آنے پر ان کو مبارکباد دی اور ڈاکٹر نویدہ کو ہدایت کی کہ اب وہ زیادہ سے زیادہ تحقیق کے سلسلے کو آگے بڑھائیں اور اپنے شعبے میں اسکالرز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی کروائیں۔

ملاقات کے دوران وائس چانسلر ڈاکٹر برفت نے کہا کہ جامعہ سندھ کے مختلف شعبوں میں تدریسی خدمات سرانجام دینے والے اساتذہ کی اکثریت کی بیرون ممالک کی انتہائی اہم جامعات سے پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، جو کہ اس جامعہ کے لیے قابل فخر بات ہے۔

متعلقہ عنوان :