نواز شریف کا حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا اس نے پارٹی سے زیادتی کی ، شہباز شریف

سرل المیڈا ہی کی وجہ سے ڈان لیکس کا تنازعہ ہوا،نوزشریف کے بیانیے میں نرمی لا نے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ، اس حوالے سے پارٹی پالیسی وضع کریں گے، اراکین کے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھوں گا ، قائد (ن)لیگ کے بیان پر ہر فورم پر بات کی جاچکی ہے، نواز شریف، ہم سب اور ہر پاکستانی محب وطن ہے، نواز شریف نے عالمی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پانچ ارب ڈالر کی امداد کو ٹھکرایا،نواز شریف کی قیادت میں (ن)لیگ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو ہم نے پورا کیا، اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے، تمام تر مشکلات کے باوجود (ن)لیگ آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے، عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے صدر مسلم لیگ (ن) کا پارٹی اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 18:27

نواز شریف کا  حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا اس نے پارٹی سے زیادتی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا ہے اس نے پارٹی سے زیادتی کی، اس سے پہلے بھی سرل المیڈا ہی کی وجہ سے ڈان لیکس کا تنازعہ ہوا، (ن)لیگ کے قائد کے بیان پر ہر فورم پر بات کی جاچکی ہے، اس حوالے سے پارٹی پالیسی وضع کریں گے، اراکین کے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھوں گا ، نواز شریف ہم سب اور ہر پاکستانی محب وطن ہے۔

نواز شریف وہ ہے جس نے عالمی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پانچ ارب ڈالر کی امداد کو ٹھکرایا،نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو مسلم لیگ(ن)نے پورا کیا، اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے، تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن)آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے، عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہدہ خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا طویل اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں سو سے زائد ممبران اسمبلی نے شرکت کی۔ سیاسی صورتحال‘ نواز شریف کے حالیہ بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے پارٹی نے قائد میاں نواز شریف کے حالیہ بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے بعد پہلے کی طرح ماحول سازگار نہیں رہا، الیکشن مہم میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اراکین نے شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ رہنمائی کریں کہ موجودہ حالات میں کس طرح دفاع کریں، اس موقع پر شہباز شریف نے اراکین کو یقین دلایا کہ(ن)لیگ کے قائد کے بیان پر ہر فورم پر بات کی جاچکی ہے، اس حوالے سے پارٹی پالیسی وضع کریں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ اراکین کے تحفظات نواز شریف کے سامنے رکھیں گے، آپ لوگ بھی ان سے بات کریں،(ن)لیگ کی کارکردگی ہی سب سے بڑا دفاع ہے اور آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑیں گے۔

پارٹی صدر نے کہا کہ نواز شریف ہم سب اور ہر پاکستانی محب وطن ہے۔ نواز شریف وہ ہے جس نے عالمی دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پانچ ارب ڈالر کی امداد کو ٹھکرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انشاء الله ہم آئندہ الیکشن جیتیں گے۔ آپ سب لوگ اپنے اپنے حلقے میں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا حالیہ انٹرویو جس نے بھی کروایا ہے اس نے پارٹی سے زیادتی کی ہے اس سے پہلے بھی سرل المیڈا ہی کی وجہ سے ڈان لیکس کا تنازعہ ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں اور دیگر منفی ہتھکنڈوں سے ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تاہم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام سے گزشتہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو مسلم لیگ(ن)نے پورا کیا، اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز بھی ایک بڑے وعدے کی تکمیل ہے۔ انہوں نے کہا تمام تر مشکلات کے باوجود مسلم لیگ (ن)آج بھی ملک کی سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے، عوام کی طاقت سے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ ہم آزاد الیکشن لڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بیانیے کا ازالہ اور اس میں نرمی لانے کی ضرورت ہے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ بھرپور کوشش کرے گی اس بیانیے میں نرمی لائی جائے۔