ماہ رمضان بابر کت مہینہ ، اللہ کے مہمان کی مہمان نواز ی کیلئے بڑھ چڑ ھ کر نی چاہیے ‘ سہیل شجاع مجاہد

جمعرات 17 مئی 2018 18:27

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) ماہ رمضان بابر کت مہینہ ، اللہ کے مہمان کی مہمان نواز ی کیلئے بڑھ چڑ ھ کر نی چاہیے ماہ رمضان اللہ کی طرف سے ایک بڑا انعام ، نماز کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ماہ رمضان میں تاجر بڑھ چڑھ کر ایثار کی سوچ کو پروان چڑھاتے ہوئے خدمات انجام دیں تاجروں پر بھاری ذمہ داری ہے کہ ماہ رمضان میں اپنے مسلمان بھائیوں کو ریلف فراہم کریں ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سنیئر نائب صدر انجمن تاجران آزاد کشمیر سہیل شجاع مجاہد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں ہمیں ایثار، ہمدردی اور صبر کا درس دیتا ہے ماہ رمضان میں ہمیں اپنے ان بھائیوں وک بھی یاد رکھنا ہو گا جو مقبوضہ کشمیر، فلسطین، عراق میں بے گناہ شہید کئے جارہے ہیں نماز تراویخ کے بعد بالخصوص ان مسلمانوں کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں تاجر اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ محبت اور خلوص کو مد نظر رکھتے ہوئے تعاون کریں حکومت آزاد کشمیر ماہ رمضان میں بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کے خاتمہ کو یقینی بناتے ہوئے بالخصوص نماز کے دوران لوڈشیڈنگ کو ختم کر نے کا اعلان کریں مرکزی انجمن تاجراں کے صدر سنیئر نائب صدر انجمن تاجران آزاد کشمیر سہیل شجاع مجاہد نے مذید کہا کہ تاجر برادی ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلف فراہم کر نے کیلئے کردارادا کریں