حکومت آزاد کشمیر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کر ے‘ نیلم کے مقام پر ہونے والے سانحہ نے پوری کشمیری قوم کو افسردہ کر دیا ‘بے رحم موجوں میں کئی چراغ گل ہو گے کئی مائوں کے خواب بھی بہہ گئے

سابق امیدوار قانون سا زاسمبلی حلقہ کھڑی راجہ ظفر معروف کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 18:22

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) حکومت آزاد کشمیر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کر ئے نیلم کے مقام پر ہونے والے سانحہ نے پوری کشمیری قوم کو افسردہ کر دیا بے رحم موجوں میں کئی چراغ گل ہو گے کئی مائوں کے خواب بھی بہہ گے حکومت آزاد کشمیر وزیر سیاحت آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات پر سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کر تے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدمات اٹھائیں نیلم کے مقام پر ہونے والے حادثہ پر ہر آنکھ اشکبارہے آزاد کشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے مگر سیاحوں کیلئے حکومت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی حالیہ واقع نے حکومت کی کار کردگی سب کے سامنے لا کر رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قانون سا زاسمبلی حلقہ کھڑی راجہ ظفر معروف، نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جہاں بیرون ملک اور اندرون پاکستان سے سیاح آتے ہیں مگر آزاد کشمیر میں آنے والے سیاحوں کو بہترین ماحول فراہم کر نا حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ سیاحت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے شہید ہونے والے بچوں کے والدین کے دکھ درد میں کشمیری قوم برابر کی شریک ہے اور دعا گوہ ہے کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔