کلائمیٹ چینج سینٹر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزادکشمیر کے زیر اہتمام د و روزہ تربیتی کورس اختتام پزیر ہو گیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:22

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) کلائمیٹ چینج سینٹر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزادکشمیر کے زیر اہتمام د و روزہ تربیتی کورس اختتام پزیر ہو گیا ۔ کمیونٹی بیسڈڈیزاسسٹر رسک منیجمنٹ (CBDRM)کے عنوان سے تربیتی کورس کا انعقاد نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ میں کیا گیا جس میں آزادکشمیر حکومت کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی ۔

تربیتی کورس کا بنیادی مقصد عوامی سطح پر قدرتی آفات سے بچائو اوران کے تدارک اور ناگہانی آفات کے دوران بچائو اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی اور عملی اقدامات کرنا تھا ۔ورکشاپ کیلئے ایشائی ترقیاتی بنک کے شعبہ قدرتی آفات کے تربیتی پروگرام کے ماہرمسٹر اسرار ایوب کو مدعو کیا گیا تھا جنہوںنے دو روزہ تربیتی کورس کے شرکا کو قدرتی آفات کے حوالے سے تربیت دی ۔

(جاری ہے)

شرکا نے اس تربیت پروگرام کی اہمیت کا سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اداروں میں جاکر اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس تربیت کو آگے منتقل کریں گے ۔کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موسمیاتی تغیرات کے ماہرین ڈی جی ایف ای آر آر پی ،محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات محمد بشیر خان ،ڈائریکٹر جرنل کلائیمٹ چینج سینٹر ڈاکٹر راجہ اورنگزیب خان،چیف انسٹریکٹر کشمیر انٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ابراراحمد ڈپٹی ڈ ائریکٹر کلائیمٹ چینج سینٹر سردار محمد رفیق خان نے کہا کہ قدرتی آفات اوررونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنا ضروری ہے قدرتی آفات کو روکا نہیںجا سکتا لیکن اس کے ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے اور موسیماتی تبدیلیوں کے باجود لوگوں نے یہیں رہنا ہے تو ایسے میں ان تبدیلیوںکو اپنانا ہوتا ہے تاکہ لوگ ان تبدیلیوں میں اپنے آپ کے روز مرہ کے معمولات کا ڈھال سکیں۔

تقریب کے اختتام پر کورس کے شرکا میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کی گئے۔

متعلقہ عنوان :