آصف زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا
تازہ ترین : 1

آصف زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس، شہید کو خراج عقیدت پیش کیا

آصف زرداری کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس، شہید کو خراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کرنل کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ مادر وطن کے دشمنوں کو کچلنے والے بہادر جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی دھرتی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے والے وطن کے جانثار سپوتوں کو سلام کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے شہید کرنل سہیل عابد کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان اور پیپلز پارٹی ان کے ساتھ شریک غم ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 18:22:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎