جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں،امریکہ

دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا ملاقات کے بعد اندازہ ہو گا،امریکی صدر ٹرمپ

جمعرات 17 مئی 2018 18:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں،دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا ملاقات کے بعد اندازہ ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک خطہ بنانے کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کے بعد ہی یہ اندازہ ہوگا کہ آیا دو طرفہ تعلقات میں کیسے پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے سربراہان ملاقات کی منسوخی کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیان خیالات کا اظہار وائٹ ہاوس میں ازبک صدر سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی کوریا کی طرف سے کوئی دھمکی نہیں ملی۔امریکی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جون میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع ملاقات حالیہ واقعات کے باوجود منسوخ نہیں ہوگی۔وائٹ ہاس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا نے سخت الفاظ پر مبنی بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے دھمکی دی کہ اگر امریکہ نے شمالی کوریا سے ان کے جوہری اسلحے کے خاتمے پر زور دیا تو وہ 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات منسوخ کر دیں گے۔