اسرائیلی ہٹ دھرمی، غزہ پر فضائی حملہ،ایک فلسطینی شہری زخمی

جمعرات 17 مئی 2018 18:25

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) اسرائیل ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کر دیا،حملے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی اور مغربی علاقوں میں حماس کی زیریں شاخ عزت الدین الغسام بریگیڈ کے دو ٹھکانوں پر حملہ کر دیا ۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ، اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بیت اللحیہ کے علاقے میں واقع بریگیڈ کے ایک ٹھکانے پر 4 راکٹ داغے جبکہ مغربی غزہ میں حماس کے ٹھکانے کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ اس کاروائی میں ایک فلسطینی زخمی ہوا ۔

متعلقہ عنوان :