ْ ابھی تک سیاسی جماعتوں میں فاٹا معاملے پر اتفاق رائے نہیں پایا جا سکا، آفتاب شیر پاو

فاٹا اصلاحات بل کے بعدخیبر پختونخواہ کی صوبائی نشتوں کا معاملہ سامنے آئے گا، پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

ْ ابھی تک سیاسی جماعتوں میں فاٹا  معاملے پر اتفاق رائے نہیں پایا جا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاو نے کہاکہ ابھی تک سیاسی جماعتوں میں فاٹا کے معاملے پر اتفاق رائے نہیں پایا جا سکا۔

(جاری ہے)

فاٹا اصلاحات بل کے بعد صوبہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی نشتوں کا معاملہ سامنے آئے گا۔ وہ گذشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ آفتاب شیر پائو نے نے کہا کہاالیکشن کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نا پڑے گا۔ جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے ۔