چوہدری نثار کے بغیر پارٹی اجلاس نامکمل ، (ن )لیگ کو بچانا ہے تو انہیں واپس لایا جائے ، لیگی ارکان اسمبلی

چوہدری نثار پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں، وہ پارٹی میں موجود ہیں اور رہیں گے، شہباز شریف

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

چوہدری نثار کے بغیر پارٹی اجلاس نامکمل ، (ن )لیگ کو بچانا ہے تو انہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان اسمبلی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے بغیر پارٹی اجلاس نامکمل ہے ، (ن )لیگ کو بچانا ہے تو چودھری نثار کو واپس لایا جائے ،یرینہ دوستوں سے مشاورت کی جائے جبکہ شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں، وہ پارٹی میں موجود ہیں اور پارٹی میں ہی رہیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں لیگی ارکان نے کہا کہ چوہدری نثار کے بغیر پارٹی اجلاس نامکمل ہے ان کو لے کر آئیں ان کی جو خدمات اور سوچ ہے اس بنیاد پر کوئی ایسی پالیسی بنائی جائے تو اس کا پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ جس پر پارٹی صدر شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری نثار پارٹی میں ہیں اور رہیں گے ان کی مسلم لیگ (ن) کے لئے جو خدمات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں میری کوشش ہے کہ آئندہ اجلاس میں وہ آئیں جس پر ارکان اسمبلی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں۔ دریں اثناء شہباز شریف پارٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم کے چیمبر میں گئے ان سے ون آن ون ملاقات کی۔ شہباز شریف کی خواہش تھی کہ چوہدری نثار بھی آئیں جبکہ وہ اسمبلی سے نکل کر پنجاب ہائوس جاچکے تھے۔