پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین فاسٹ باولر کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کا امکان

فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا کرکٹر وہاب ریاض کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا ،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا تھا

جمعرات 17 مئی 2018 18:31

پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین فاسٹ باولر کی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔کرکٹر وہاب ریاض کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا لیکن وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔

وہاب ریاض کا انگلش کائونٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کانٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جبکہ دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے دوران محمد عامر کے زخمی ہونے کے باعث وہاب ریاض کو انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :