بین الاقوامی مارکیٹ میں اونس سوناکی قیمت میں مزید13ڈالر کی کمی، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ250روپے سستا ہوگیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:00

بین الاقوامی مارکیٹ میں اونس سوناکی قیمت میں مزید13ڈالر کی کمی، مقامی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1300ڈالرسے گھٹ کر1287ڈالرہوگئی ۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں214 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56900 روپے سے گھٹ کر56650روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48771 روپے سے گھٹ کر48557 روپے ہو گئی ۔جمعرات کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

متعلقہ عنوان :