سعودی ریال اور اماراتی درہم رکھنے والے پاکستانیوں کو بڑا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا

اوپن کرنسی مارکیٹ، روپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو، برطانوی پائونڈ، یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

جمعرات 17 مئی 2018 18:00

سعودی ریال اور اماراتی درہم رکھنے والے پاکستانیوں کو بڑا نقصان برداشت ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) اوپن کرنسی مارکیٹ میںجمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ ،یواے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں کمی جبکہ اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ بندرہی ۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے سے گھٹ کر117.20روپے اور قیمت فروخت117.80روپے سے گھٹ کر117.70روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں15پیسے اور برطانوی پائونڈکی قیمت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.75روپے سے گھٹ کر137.60روپے اور قیمت فروخت139.25روپے سے گھٹ کر139.10روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.50 اور قیمت فروخت159.25روپی سے گھٹ کر159.00روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اور فروخت میں15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.20روپے سے گھٹ کر31.15اور قیمت فروخت31.50روپے سے گھٹ کر31.35روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.95روپی سے گھٹ کر31.90روپے اور قیمت فروخت32.25روپے سے گھٹ کر32.20روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔