سراج الحق کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس
تازہ ترین : 1

سراج الحق کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس

سراج الحق کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد کی دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میںشہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل سہیل عابد کی شہادت قابل فخر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کرنل سہیل عابد نے اپنی جان پر کھیل کر ملک و قوم کے دفاع کا فریضہ ادا کیا ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے پاک فوج کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوںنے کرنل عابد شہید کی بلندی درجات کی دعا اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سینیٹر سراج الحق نے واقعہ میں زخمی ہونے والے 4 جوانوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/05/2018 - 17:57:47

اس خبر پر آپ کی رائے‎