کراچی پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے اور کے الیکٹرک اسے بجلی فراہم نہ کرکے اندھیروں میں دھکیلنے پر تلی ہے، خرم شیر زمان
کراچی کے شہریوں کے پاس پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے احتجاج کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ لوگ کراچی روزگار کے لیے آتے ہیں اور یہاں پینے کو پانی تک نہیں، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف کراچی ڈویژن
جمعرات 17 مئی 2018 17:51
(جاری ہے)
لوگ کراچی روزگار کے لیے آتے ہیں اور یہاں پینے کو پانی تک نہیں۔ روشنیوں کے شہر سے بجلی چھین کر اسے اندھیر نگری بنا دیا گیا۔
ایک طرف سندھ میں ستر فیصد لوگ گندا پانی پینے پر مجبور ہیں اور دوسری طرف لوڈ شیڈنگ کا عذاب کراچی کے شہریوں کے سر پر مسلط کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر بارہ بارہ گھنٹے تک شہری بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں اور بعض جگہ بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ میں پوچھتا ہوں کیا آپ کراچی کو ملک کا پسماندہ ترین شہر بنانے پر تل گئے ہیں۔ اپنے ڈرائنگ رومز سے باہر آکر دیکھئے۔ دنیا کے کتنے ہی ممالک لوڈ شیڈنگ کے نام تک سے واقف نہیں۔ آخر پاکستان کے ساتھ ہی ایسا کیوں ہورہا ہے۔ دراصل ن لیگ، پیپلز پارٹی اور متحدہ نے مل کر پورے پاکستان بالخصوص کراچی میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اگر یہ سیاسی پارٹیاں چلی گئیں اور ملک میں نیک دل اور مخلص قیادت آگئی تو کراچی سمیت پورے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف بھی اسی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیمزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
عمران خان نے2 ججوں کی یقین دہانی پر اپنا دھرنا ختم کیا،فیصل واوڈا کا انکشاف
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.