لاہور ؛ہائیکورٹ کے احاطہ میں نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

جمعرات 17 مئی 2018 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں موجود نجی بنک میں آگ لگ گئی ،آگ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،ریسکیو 1122نے موقع پر پہنج کر آگ پر کنٹرول پا لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں نجی بینک کی برانچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،اطلاع ملتے ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان اور عدالتی عملہ بھی موقع پر آن پہنچا اور ریسکیو کے کام کی نگرانی کی،ذرائع کے مطابق آگ لگنے اور آگ پر قابو پانے سے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کواطلاع دے دی گئی،بینک ذرائع کے مطابق بروقت آگ پر قابو پانے کے باعث اکاونٹ ہولڈرز اور بینک کا تمام ریکارڈ اورکیش محفوظ رہا۔

لاہور ؛ہائیکورٹ کے احاطہ میں نجی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی