لاہور؛پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ ملازمین کا نوکریوں سے برطرف کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی میں کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کیخلاف سینکڑوں مظاہرین نے گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پنجاب یونیورسٹی کی وائس چانسلر کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کیخلاف اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے درج تھے مظاہرے میں برطرف کئے گئے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی میں تعینات کنٹریکٹ ملازمین کو بجائے مستقل کرنے کے انہیں نوکریوں سے برخاست کر دیا ہے جو ان ملازمین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :