Live Updates

لاہور ؛ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل نے رمضان المبارک کے دوران روزے داروں کو کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو ماہ رمضان کے دوران سحری وافطاری کے اوقات کار میں شہر کے مختلف ہوٹلوں ،ریسٹورنٹس ،فوڈ پوانٹس اور فوڈ سینٹرز کا دورہ کریگی اور وہاں پر فروخت کی جانے والی کوالٹی کا جائزہ لیں گی اسی سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف ٹیموں نے ایم ایم عالم روڈ گلبرگ،اچھرہ ،گڑھی شاہو ،اقبال ٹائون سمیت دیگر علاقوں میں واقع بڑے ریسٹورنٹس ،فوڈ پوانٹس،فوڈ سینٹرز میں گزشتہ سحری کے وقت چھاپے مارے جس کے نتیجے میں اتھارٹی کی ٹیموں نے اکیس فوڈ پوائنٹس سات فوڈ سینٹرز کو سربمہر کر دیاہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس سلسلے میں اپنے ملازمین کو تین شفٹوں میں تقسیم کر دیا ہے جو اپنی اپنی شفٹ میں کام کرینگی اور ملاوٹ کیخلاف باقاعدہ مہم چلاتی رہیں گی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات