لاہور ؛بے روزگاری سے تنگ نابینا فراد کا احتجاجی گروپ دو دھڑوں میں تقسیم

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) روزگار کے حصول اور وصول کردہ وظیفے کی شرح میں اضافے کے مطالبات کی حمایت میں گزشتہ چھ روز سے احتجاج کرنے والے نابینا افراد دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانیوں پر اعتماد کرتے ہوئے نابینا افراد کاایک دھڑا اپنا احتجاج ختم کرتے ہوئے کلمہ چوک سے چلا گیا جبکہ دوسرے دھڑے نے حکومتی مذاکراتی ٹیم کی یقین دہانیوں کا اعتماد کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں نابینا افراد کے دوسرے دھڑے کا کلمہ چوک میٹرو بس سروس پر احتجاج چھٹے روز بھی جاری رہا جس کے باعث شاہدرہ سے گجومتہ کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس مکمل بند رہی ناصرف پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرناپڑا بلکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے نابینا افراد کے احتجاج کا آج ساتواں روز ہوگا۔