لاہور ؛رمضان کی آمد پر م،یوٹیلٹی سٹور ز پر صارفین سراپا احتجاج ،شکایات کے انبار،ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدکا شہر بھر کے تمام رمضان بازاروں کا دورہ

جمعرات 17 مئی 2018 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماہ صیام کی آمد پر بنائے جانے والے اکتیس رمضان بازاروں سمیت شہر بھر کے یوٹیلٹی سٹور ز پر صارفین سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے رمضان بازاروں اور یوٹیلٹی سٹورز کے حوالے سے شکایات کے انبار لگادئیے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سیدسمیت لاہور کے تمام زونوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے اپنی اپنی حدود میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں کا دورہ کیا جہاں پر انتظامات سمیت فروخت کی جانے والی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ان رمضان بازاروں میںخریداری کے سلسلے میں آئے ہوئے شہریوں نے کئے گئے انتظامات پر تو اطمینان کااظہار کیا لیکن ان رمضان بازاروں میں فروخت کرنے کیلئے رکھی گئی روزمرہ استعمال کی اشیاء کے معیار اور قیمتوں کے بارے میں عدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے مارکیٹ اور رمضان بازاروں کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں بتایااور بعض اشیاء ضروریہ کے معیار کے حوالے سے بھی شکایات درج کرائیں گئیں جس پر ڈپٹی کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنر ز نے شکایات کے فوری ازالے کی ہدایات جاری کیں بیشتر رمضان بازاروں میں چینی ،دالیں،کھجور وں کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہوئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :