فیصل آباد،محنت کش کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:42

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) محنت کش کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا‘تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ سدھار میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیرسلطان نگر کا پچیس سالہ غلام دستگیرگھر سے پاور لوم فیکٹر ی میں کام کرنے کیلئے گیا تو 69ج ب میں مسلح افراد نے سر میں گولیاں مار دیںاور موٹر سائیکل ‘موبائل بھی چھین لیا ‘پولیس نے قتل ہونیوالے نوجوان کی نعش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔