پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کر لئے

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے تین وزراء اور پارلیمانی سیکرٹری کے استعفے منظور کرلئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جماعت اسلامی کے سینئر وزیر بلدیات عنایت اللہ خان،وزیر خزانہ مظفرسید،وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری محمد علی کے استعفے منظور کرلئے۔اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی۔یاد رہے کہ کچھ دن قبل جماعت اسلامی رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو اپنے استعفے پیش کئے تھے جو کہ اب منظور کرلئے گئے ہیں۔