سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا

جمعرات 17 مئی 2018 17:40

سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا، برطانیہ کے سیمن یاٹس کی مجموعی برتری پر قبضہ برقرار ہے۔ گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کا دسواں مرحلہ 239 کلو میٹر پر محیط تھا۔

(جاری ہے)

گیرو ڈی اٹالیا سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں بھی سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم سلوانیہ کے سائیکلسٹ میٹج موہوریک نے انتہائی مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ فاصلہ 6 گھنٹے، 4 منٹس اور 52 سیکنڈز میں طے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جرمنی کے نکو ڈینز 6 گھنٹے، 5 منٹس اور 26 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے اور بیلجیئم کے ثام بینٹ 6 گھنٹے، 5 منٹس اور 56 سیکنڈز تیسرے نمبر پر رہے۔۔

متعلقہ عنوان :